امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بل کی منظوری پاکستان میں خواتین کے تحفظ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

اقوام متحدہ اور امریکہ کاپاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کی منظوری کاخیرمقدم
08 اکتوبر 2016 (11:31)
0

اقوام متحدہ نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کی منظوری کاخیرمقدم کیاہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہاکہ اقوام متحدہ نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پرتشویش کااظہار کرتارہاہے اور اس کے خاتمے کیلئے کئے گئے ہراقدام کاخیرمقدم کرتاہے۔

اُدھر امریکہ نے بھی غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون کو سراہاہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بریفنگ میں کہاکہ اس بل کی منظوری ایک اچھا اقدام اورپاکستان میں خواتین کے تحفظ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہاکہ آگاہی پیدا کرنا اورذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔
جان کربی نے کہاکہ امریکہ ایسے اقدامات میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔


comments powered by Disqus