میاں چنوں میں غیرت کے نام پر دو افراد کاقتل

Two Honor Killing In Mian Channu

میاں چنوں میں غیرت کے نام پر دو افراد کوقتل کردیا گیا،3 بچوں کی ماں اور ایک شخص کو درخت سے لٹکا کر پھانسی دے دی گئی۔ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔

میاں چنوں میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کردیا گیا،ڈی ایس پی ملک طاہرمجید کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور ایک مرد کو درخت سےلٹکاکر پھانسی دیکر قتل کیاگیا۔

واقعہ نواحی علاقہ چک 56حیدرآباد میں پیش آیا، خاتون کےشوہر،باپ اور بھائی کوگرفتار کرلیا گیا ہے،ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق غیرت کےنام پر قتل کی گئی خاتون3بچوں کی ماں تھی،خاتون کے ساتھ قتل کیاگیاشخص خاتون کا کزن ہے۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی،مزید تحقیقات جاری ہے،ملزمان نے خود ہی عدالت لگائی،خود ہی فیصلہ کیا اور خود ہی سزا بھی دے دی۔