اشاعت کے باوقار 30 سال

غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو جائز سمجھنا کفر ہے، 40 علماء کا فتویٰ

غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو جائز سمجھنا کفر ہے، 40 علماء کا فتویٰ

لاہور: سنی اتحاد کونسل کے 40 علماء کرام نے غیرت کے نام پر قتل کو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو جائز سمجھنا کفر ہے، اسلام نے بالغ عورتوں کو اپنی مرضی سے پسند کی شادی کا اختیار دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق غیرت کے نام پر خواتین کے قتل پر سنی اتحاد کونسل نے شرعی اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں غیرت کے نام پر قتل کو غیر اسلامی فعل اور گناہ کبیرہ قرار دے دیا گیا ہے۔ چالیس مفتیوں کا اجتماعی فتویٰ میں حکومت سے ایسے واقعات روکنے کے لئے سخت قوانین بنانے اور ملزمان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مطابق سنی اتحاد کونسل کے چالیس مفتیان کرام نے اپنے اجتماعی فتویٰ میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو غیر اسلامی فعل اور بدترین گناہ قرار دے دیا ہے۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کو جائز سمجھنا کفر ہے۔ خواتین کو پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلانا اسلامی احکامات کے منافی ہے۔ عورتوں کو زندہ جلانا کفر ہے۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اسلام نے بالغ عورتوں کو پسند کی شادی کرنے کا حق دیا ہے۔ معاشرے میں مروج عزت اور غیرت کے خود ساختہ معیارات جہالت، گمراہی اور کفر پر مبنی ہیں۔ اسلام حکمرانوں پر عورتوں کے حقوق کا تحفظ فرض قرار دیتا ہے اس لئے حکومت عورتوں کے قتل کے واقعات کو روکنے کے لئے موثر قانون سازی کرے۔ خواتین کو قتل کرنے اور زندہ جلانے کے قبیح فعل کو ناقابل معافی، ناقابل مصالحت اور نا قابل ضمانت جرم قرار دیا جائے اور ملزمان کو پھانسی دی جائے۔ اجتماعی فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، مری اور لاہور میں خواتین کو زندہ جلانے کے واقعات نے معاشرے کو لرزہ دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے جن مفتیوں نے شرعی اعلامیہ جاری کیا ہے ان میں مفتی حسیب قادری، ڈاکٹر مفتی کریم خان، علامہ نعیم جاوید نوری، مفتی اکبر رضوی، مفتی رمضان جامی ، علامہ حامد سرفراز، مفتی محمد بخش رضوی، مولانا اکبر نقشبندی، مفتی محمد حسین صدیقی بھی شامل ہیں۔

Fatwa, Ulama karam, Honor Killing, Kufar, Lahore, Pakistan, Pakistan news

Comments

manikhanmani666@gmail.com's picture
*
Submitted by manikhanmani666... on Wed, 08/17/2016 - 21:25