Tuesday , 24 January 2017

Home » اہم » پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے رجحان میں اضافہ:

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے رجحان میں اضافہ:

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل اور عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک تمام تر قانون سازی کے باوجود پہلے سے بھی زیادہ شدت سے سامنے آ گیا ہے۔ صوبہ پنجاب عورتوں کے غیرت کے نام پر قتل میں اس سال بھی سب سے آگے جارہا ہے۔ پاکستان کی مختلف این جی اوز اس مسئلہ پر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ لیکن ابھی تک اس مسئلہ کے حل کے لئیے حکومت کوئی قانونی مسودہ ابھی تک پیش نہیں پیش کر سکی ہے۔ غیرت کے نام پر تیزاب پھینکنے‘ فائرنگ‘ زندہ جلانے جیسے واقعات میں خواتین قتل اور عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو جاتی ہیں مگر کوئی موثر قانون نہ ہونے کی وجہ سے ملزمان کو اب تک کوئی سزا نہیں سنائی گئی۔ حال ہی میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ ملتان میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا سے کم عرصہ میں شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے قتل کر دیا گیا۔ قتل کے مرکزی ملزم قندیل بلوچ کے بھائی وسیم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتش جاری ہے۔ ان کے قتل کی اطلاع سامنے آتے ہی شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہچایا جائے۔ ان تمام تر حقائق کو مد نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت غیرت کے نام پر قتل کے معاملات پر مئوثر قانون سازی کرے اور ایک ایسا مستقل اور بااثر ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے جو غیرت کے نام پر قتل کے معاملات کی تفتیش کرے اور متاثردہ خواتین اور ورٹا کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے رجحان میں اضافہ: Reviewed by on . پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل اور عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک تمام تر قانون سازی کے باوجود پہلے سے بھی زیادہ شدت سے سامنے آ گیا ہے۔ صوبہ پنجاب عورتوں کے غیرت ک پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل اور عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک تمام تر قانون سازی کے باوجود پہلے سے بھی زیادہ شدت سے سامنے آ گیا ہے۔ صوبہ پنجاب عورتوں کے غیرت ک Rating: 0

Leave a Comment

scroll to top