اقوام متحدہ اور امریکہ کاپاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کی منظوری کاخیرمقدم امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بل کی منظوری پاکستان میں خواتین کے تحفظ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکہ کاپاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کی منظوری کاخیرمقدم 08 اکتوبر 2016 (11:31) 0 اقوام متحدہ نے پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل کی منظوری کاخیرمقدم کیاہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہاکہ اقوام متحدہ نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے واقعات پرتشویش کااظہار کرتارہاہے اور اس کے خاتمے کیلئے کئے گئے ہراقدام کاخیرمقدم کرتاہے۔ اُدھر امریکہ نے بھی غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون کو سراہاہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بریفنگ میں کہاکہ اس بل کی منظوری ایک اچھا اقدام اورپاکستان میں خواتین کے تحفظ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہاکہ آگاہی پیدا کرنا اورذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔ جان کربی نے کہاکہ امریکہ ایسے اقدامات میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ __________________________________________________________________ Please enable JavaScript to view the comments powered by Disqus. comments powered by Disqus related topics سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت جاری 24 جنوری 2017 (10:09) سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے:درانی 24 جنوری 2017 (09:06) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے انسانی اعضا سے متعلق ترمیمی بل 2016 کی متفقہ طورپر منظوری دی 24 جنوری 2017 (08:13) RSS Twitter Facebook * Most Viewed * Most Commented * سکھر ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد جمعہ کو رکھا جائیگا * آزادی صحافت کی صورتحال ابتر ہوئی * معروف قوال غلام فرید صابری کی برسی * کسانوں کو جلد گندم کی کٹائی اور گہائی مکمل کرنے کی ہدایت * پنجاب حکومت اس سال 40 لاکھ ٹن گندم خریدے گی * تاریخ کے آئینے میں * پی بی سی کے متعلق * پریس آفس * را بطہ کریں Copyright © Radio Pakistan 2017. All rights reserved Powered By publishrr * * *