'غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی اور گناہ کبیرہ ': اجتماعی فتویٰ چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل کے 40 مفتیان کرام اپنے اجتماعی فتویٰ میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو غیر اسلامی فعل اور بد ترین گناہ کبیرہ قرار دے دیا ہے۔ اجتماعی فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کو جائز سجھنا کفر ہے۔خواتین کو پسند کی شادی کرنے پر زندہ جلانا اسلامی احکامات کے منافی ہے۔ عورتوں کو زندہ جلانا کفر ہے۔آگ میں جلانے کی سزا رب تعالیٰ کے علاوہ اور کسی کیلئے جائز نہیں ہے۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ اسلام نے بالغ عورتوں کو خد اپنی مرضی سے پسند کی شادی کرنے کا حق دیا ہے جیساکہ سورۃ البقرٰہ کی آیت نمبر 232 میں اس کا حکم بیان ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ اے عورت کے خاندان والو ، عورتوں کو اپنے خاوندوں سے نکاح کرنے سے منع نہ کرو جبکہ وہ دونوں شادی کرنے پر راضی ہیں ‘‘اسلام غیرت کے نام پر قتل جیسے قبیح فعل کی ہر گز ہرگز اجازت نہیں دیتا ۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے اسلام اسلامی ریاست کے حکمرانوں کیلئے عورتوں کے حقوق کا تحفظ فرض قرار دیتا ہے اس لئے حکومت عورتوں کے قتل کے واقعات کو روکنے کیلئے مؤثر قانون سازی کرے اور عورتوں کو قتل کرنے او ر زندہ جلانے کے قبیح فعل کو ناقابل معافی ، ناقابل مصالحت اور نا قابل ضمانت جرم قرار دیا جائے۔ اجتماعی فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، مری اور لاہور میں خواتین کو زندہ جلانے کے واقعات نے معاشرے کو لرزا دیا ہے ۔ یہ واقعات اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم سماجی اور معاشی لحاظ سے پسماندگی کی طرف جارہے ہیں۔ فتویٰ میں مطالبہ کیا کہ حکومت غیرت کے نام پر قتل اور عورتوں کو زندہ جلانے جیسے واقعات کو روکنے کیلئے سخت قوانین بنائے ۔ ایسے واقعات ملک اور اسلام کی بد نامی کا باعث ہیں۔لڑکیوں کو زندہ جلانے والے ملزمان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ زمرہ جات: پاکستان ، ٹیگز: صاحبزادہ حامد رضا ، سنی اتحاد کونسل پاکستان ، اجتماعی فتویٰ ، متعلقہ خبریں - وزیر داخلہ چوہدری نثار کے سوا سب نے سانحہ چارسدہ پر افسوس اور مذمت کا اظہار کی، وزیراعظم اپنا وزیر داخلہ تبدیل کریں: خورشید شاہ - آرمی چیف کے افغان قیادت سے رابطے، چارسدہ واقعہ میں افغان تعلق کے بارے میں معلومات دی - کیا ہتھیار تحفظ و امان فراہم کر سکتے ہیں؟ - افغان صدر نے باچاخان یونیورسٹی پر حملے کا پاکستان کا دعوی مسترد کردیا - پشاور اور پٹھان کوٹ حملے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں؟ شفقنا کی رپورٹ - باچاخان یونی ورسٹی میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین قابل فخر اُستاد اور ریسرچ اسکالر تھے - پاراچنار کے 'مرکز' کے ایک غلط تصور کی اصلاح - داعش نے اسلام آباد میں قدم جما لئے ہیں اور حکومت خواب غفلت میں ہے: ثروت اعجاز قادری - نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک سال میں 334 افراد کو پھانسی - عوام غیر قانونی تارکین وطن پر نظر رکھیں: ڈی جی رینجرز - وزیراعظم ،آرمی چیف کا دورہ ثالثی مشن سعودیہ ایران انتہائی اہم اور خوش آئندہے: علامہ ساجد نقوی - سعودیہ ایران کشیدگی: وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات - دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو کام کرنا ہو گا، عاصم باجوہ - مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا، دہشت گردی کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے: سربراہ پاک فوج - کبھی دھمکی کبھی معافی: لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کا پرویز مشرف کو 'معاف' کرنے کا اعلان دیگر ایجنسیوں سے (آراس‌اس ریدر) ”شرم کی بات ہے ماہرہ خان اور فواد خان دوبارہ ہندوستان جاکر کام نہیں کرسکتے“عتیقہ اوڈھو - ڈیلی پاکستان پانامالیکس کیس ، سپریم کورٹ نے موزیک فونسیکا اور برٹش ورجن آئی لینڈ سے متعلق مریم نواز کے تحریری جواب کو مسترد کردیا - ڈیلی پاکستان