صفحۂ اول » پاکستان » غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں، اس موضوع کو اجاگر کرنے پر شرمین عبید کے اقدام کو سراہتا ہوں: وزیراعظم غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں، اس موضوع کو اجاگر کرنے پر شرمین عبید کے اقدام کو سراہتا ہوں: وزیراعظم غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں، اس موضوع کو اجاگر کرنے پر شرمین عبید کے اقدام کو سراہتا ہوں: وزیراعظم اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کرنا غیرتمندی نہیں، غیرت کے نام پر قتل کا موضوع اجاگر کرنے پر شرمین عبید کے اقدام کو سراہتا ہوں اور ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ” اے گرل ان دا ریور“ کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے نے غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر فلم بنا کر اچھا کام کیا ہے اور فلم سازی میں پاکستانی بیٹی کی عزت افزائی پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے معاشرے کے چیلنجنگ موضوعات کا انتخاب کرتی ہیں اور معاشرے کے تاریک پہلوﺅں پر روشنی ڈالتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل غیرت نہیں بلکہ سنگین جرم ہے۔ اسلام خواتین کے حقوق پر خاص توجہ دیتا ہے اور مردوں کے مساوی حقوق دیتا ہے۔ غیرت کے نام پر قتل جیسی دیگر روایت اسلام سمیت تمام مذاہب میں ناپسندیدہ ہیں کیونکہ اسلام نے خواتین کے حقوق اور عزت کی حفاظت کو پسندیدہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم چاہتے تھے کہ پاکستان میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں اور اسی ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت خواتین کو حقوق دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور غیرت کے نام پر قتل کے قابل نفرت اقدام کو روکنے کیلئے جو ہو سکا کریںگے۔