وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف گوگل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون سازی ہوگی، بل جلد پارلیمان میں پیش کردیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون سازی ہوگی، قانون سازی ایک ہفتے میں متوقع ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غیرت کے نام پر قتل کیخلاف بل پارلیمان میں جمعرات کو پیش کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنا معمول بن گیا ہے، گزشتہ دنوں شوبز سے تعلق رکھنے والی قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔ * شادی کے بعد اپنے والد کے زیر کفالت نہیں ہوں: مریم نواز * اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو نئی بسیں فراہم کریں گے: مریم نواز * عمران خان، مریم نواز سے خوفزدہ ہیں: مریم اورنگزیب * مریم نواز کے جواب کے بعد تحریک انصاف کی بولتی بند ہوگئی: طلال چوہدری * پاکستان کوجنرل راحیل شریف پر فخر ہے: مریم نواز