پہلا صفحہ غیرت کے نام پر قتل کے خاتمے کا عزم ویب ڈیسک-شائع جنوری 15, 2016 04:55pm وٹس١یپ 0 تبصرے ای میل پرنٹ کریں شرمین عبید چنائے مارچ 2012 میں آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں— فائل فوٹو : اے ایف پی شرمین عبید چنائے مارچ 2012 میں آسکر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں— فائل فوٹو : اے ایف پی اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکو مینٹری کی آسکر ایوارڈز میں نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک سے غیرت کے نام پر قتل جیسی 'برائی' کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے. شرمین عبید چنائے کی ڈاکو مینٹری ' اے گرل ان دی ریور: دی پرائس آف فورگیونس' کو 88 ویں آسکر ایوارڈز کی 'بیسٹ شارٹ ڈاکو مینٹری' کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے. خیال رہے کہ پاکستان میں ہر سال عزت کے نام پر ایک ہزار سے زائد خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسا اکثر خاندان کے افراد کی جانب سے ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں:شرمین عبید چنائے کی ڈاکومینٹری آسکر کے لیے نامزد خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 'غیرت کے نام پر قتل جیسی لعنت نے پاکستانی معاشرے کے بہت سے حصوں کو متاثر کیا ہے.' بیان کے مطابق وزیراعظم نے 'اس برائی کے خاتمے کے لیے مناسب قانون سازی کرنے کے عزم' کا اظہار کیا. چنائے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم کی جانب سے سراہے جانے پر خوشی کا اظہار کیا. انھوں نے مزید لکھا کہ ان کا اگلا قدم اس بات پر زور دینا ہے کہ تمام سیاست دانوں کا ایک مشترکہ اجلاس بلایا جائے تاکہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل پاس کیا جاسکے. 'اے گرل ان دی ریور' شرمیند عبید چنائے فلمز اور ہوم باکس آفس (ایچ بی او) کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جس میں ایک 18 سالہ لڑکی کی زندگی کا احوال بیان کیا گیا جو عزت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ جاتی ہے۔ شرمین عبید چنائے نے 2012 میں ملک کے لیے پہلا آسکر ایوارڈ اپنی 40 منٹ کی ڈاکیومیٹری 'سیونگ فیس' کی وجہ سے جیتا تھا، جو تیزاب کے حملوں کا شکار خواتین کے مسائل کے حوالے سے بنائی گئی تھی. چنائے نے آسکر کے ساتھ ساتھ اپنی ایک ڈاکو مینٹری 'چلڈرن آف طالبان' کے لیے ایمی ایوارڈ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کررکھا ہے۔ ______________________________________________________________ آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ وٹس١یپ 0 تبصرے ای میل پرنٹ کریں اس حصے سے مزید پاناما کیس: جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل مکمل پاناما کیس: جماعت اسلامی کے وکیل کے دلائل مکمل سیکیورٹی الرٹ کے باوجود ناکافی اقدامات، وزیر داخلہ برہم سیکیورٹی الرٹ کے باوجود ناکافی اقدامات، وزیر داخلہ برہم سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفر،چوہدری نثار کے خلاف تحریک التواء سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفر،چوہدری نثار کے خلاف تحریک التواء زیادہ پڑھی جاٰنے والی خبریں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی ایس ایل میں 10نئے غیرملکی کھلاڑی شامل پی ایس ایل میں 10نئے غیرملکی کھلاڑی شامل پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں معین علی، جیسن رائے اور رلی روسو سمیت متعدد نئے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ شائع جنوری 23, 2017 07:34pm سردرد سے نجات کا آسان طریقہ سردرد سے نجات کا آسان طریقہ ایک سادہ سا طریقہ جو جسم کے لیے فائدہ مند ہے اور اس کے لیے کوئی خرچہ یا مہارت کی بھی ضرورت نہیں۔ شائع جنوری 22, 2017 11:57pm اونٹنی کا دودھ آپ کیلئے مفید کیوں؟ اونٹنی کا دودھ آپ کیلئے مفید کیوں؟ اونٹنی کا دودھ مشرق وسطیٰ کے بعد اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ شائع جنوری 23, 2017 04:12pm چین: انٹرنیٹ سینسر شپ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن چین: انٹرنیٹ سینسر شپ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن ان لوگوں اور اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو غیرقانونی طریقے سے ممنوعہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں،حکومت شائع جنوری 23, 2017 07:58pm شاہ رخ نے مجھے بگاڑ دیا ہے، ماہرہ خان شاہ رخ نے مجھے بگاڑ دیا ہے، ماہرہ خان ماہرہ خان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے فلم 'رئیس' کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اپ ڈیٹ جنوری 23, 2017 04:46pm کسی نے بدلہ لینے کیلئے عامر کی ویڈیو لیک کی، فریال کسی نے بدلہ لینے کیلئے عامر کی ویڈیو لیک کی، فریال عامر خان کی ویڈیو کئی پورن ویب سائٹس پر آن لائن لیک ہوئی جس میں وہ سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ نازیبا بات کرتے نظر آئے۔ اپ ڈیٹ جنوری 24, 2017 10:37am کشمیری کرکٹر ہندوستانی ٹیم میں منتخب کشمیری کرکٹر ہندوستانی ٹیم میں منتخب پرویز رسول نے2014میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریزمیں ڈیبیو کیا،اب انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے منتخب کیا گیاہے۔ شائع جنوری 23, 2017 05:46pm جاز اور وارد کی فرنچائز بھی مشترکہ ہوں گی جاز اور وارد کی فرنچائز بھی مشترکہ ہوں گی موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی دونوں کمپنیوں کا گزشتہ برس انضمام ہوگیا تھا۔ شائع جنوری 21, 2017 03:47pm تبصرے (0) بند ہیں لائیو ٹی وی مقبول ویڈیوز رحیم یارخان میں اونٹوں کے غیرقانونی دنگل میں جوا کھیلنے کا انکشاف رحیم یارخان میں اونٹوں کے غیرقانونی دنگل میں جوا کھیلنے کا انکشاف خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر 'وگ' بنائے جانے کا انکشاف خواتین کی میتوں کے بال کاٹ کر 'وگ' بنائے جانے کا انکشاف زبان دیسی اور اسٹائل ولایتی زبان دیسی اور اسٹائل ولایتی سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی اور امداد پتافی کے درمیان سیز فائر سندھ اسمبلی میں نصرت سحر عباسی اور امداد پتافی کے درمیان سیز فائر کالمز / بلاگ اپنے لیے یا پاکستان کے لیے؟ فرحان نثار سات جنموں کی قسم: ٹنڈو آدم میں اجتماعی ہندو شادی کی جھلکیاں منوج گینانی تذکرہ جاپان میں اردو کے متوالوں کا خرم سہیل جب گجرانوالہ میں گرو نانک اور بابر کی ملاقات ہوئی ہارون خالد مزید پڑھیں کارٹون کارٹون : 24 جنوری 2017 کارٹون : 21 جنوری 2017 امیجز